Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

دورہ آسٹریلیا کےلئے پاکستان ٹی 20 اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2019 11:32am
فائل فوٹو

دورہ آسٹریلیاکے پاکستان کے ٹیسٹ اور ٹی 20 اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔

لاہورمیں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  چیف سلیکٹروہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کےلئے قومی ٹیسٹ اورٹی ٹوئنٹی اسکواڈزکا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا آسٹریلیا کیخلاف سیریزہمیشہ چیلنج ہوتی ہے۔دورے کےلئے ٹیم میں سرپرائز پیکج رکھےہیں۔آسٹریلیا کوہرانے کا ایک ہی طریقہ ہے، جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔دونوں ٹیموں میں نوجوان کھلاڑیوں کوشامل کیا گیا ہے۔ہمیں یقین ہےکہ یہ لڑکے وہاں جاکرپرفارم کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کپتانی کے حوالےسے فیصلے کا اختیارچیئرمین کےپاس ہے۔سرفرازنےپاکستان کےلئے بہت کچھ کیا ہے۔سرفرازکی حالیہ فارم کودیکھتےہوئےانہیں کپتانی سے ہٹایا گیا۔سرفرازکوہٹانے میں کوئی ایسی سازش نہیں ہے۔

اعلان  کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے۔

آصف علی، فخرزمان، حارث سہیل، افتخاراحمد ،عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر،محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان، موسی خان ،شاداب خان، عثمان قادر، وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم میں کپتان اظہرعلی، عابد علی، اسدشفیق بابراعظم،حارث سہیل، امام الحق،عمران خان  سینیئر،افتخاراحمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمدرضوان،موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسرشاہ شامل ہیں۔

مصباح الحق نے کہا مجھ پرکوئی پریشر نہیں ہے۔ہارکےڈرسےکئی اہم فیصلے نہ لے سکے۔سرفرازکےلئے کرکٹ کے دروازے کھلے ہیں۔سرفرازکےپاس اپنی فارم بحال کرنےکا موقع ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div