Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

ٹی 20 رینکنگ : بابر اعظم سمیت 3 پاکستانی پلیئرز کی ترقی

بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار بیٹنگ کی
شائع 01 مئ 2024 03:16pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی محنت رنگ لے آئی، نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کے بعد آئی سی سی کی مردوں کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں ایک درجے ترقی کرکے چوتھی پوزیشن پر آگئے۔

رینکنگ میں کپتان بابر اعظم 10 پوائنٹس لے کر 763 پوائنٹس سے چوتھے نمبر پر آگئے۔ اب وہ بھارتی کھلاڑی سوریہ کمار سے صرف 98 ریٹنگ پوائنٹ پیچھے ہیں۔

اوپنر فخر زمان نے بھی تازہ ترین رینکنگ میں دس درجے ترقی کی۔ جس کے بعد وہ 62 ویں نمبر پر آگئے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی تین درجے ترقی کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں 14ویں نمبر پر براجمان ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی، پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

سیریز میں کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کی تھی اور انہوں نے 4 میچز میں مجموعی طور پر 125 رنز اسکور کیے تھے۔

babar azam

Shaheen Shah Afridi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)