مسلمان مخالف قانون پرمودی حکومت کو نوٹس جاری
نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان مخالف قانون پر حکومت کی امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مودی حکومت کو نوٹس جاری کردیااورمودی حکومت کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ میں وزیراعظم نریندرمودی کو شرمندگی کا سامناکرنا پڑا، مسلمان مخالف شہریت کے قانون پر حکومت کی جانب سے امتناع کی درخواست مسترد کردی گئی۔
عدالت نے بی جے پی حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا، 22جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
بھارتی عدالت میں قانون کے خلاف 60 درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
دوسری جانب بھارت میں مسلمان مخالف قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے، پولیس مظاہرین پر طاقت کا استعمال کررہی ہے،دہلی میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔
مزید خبریں
سکھ رہنما کے قتل کی سازش، امریکی اخبار نے ایک اور راء افسر کی شناخت ظاہر کردی
اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف مستعفی ہوگئے
بھارتی سپریم کورٹ نے 14 سالہ لڑکی کے اسقاطِ حمل کی اجازت واپس لے لی
انتہا پسندوں نے اجمیر کی مسجد میں عالمِ دین کو شہید کردیا
چین کے ناقد برطانوی ایم پی کو افریقی ملک جبوتی نے نکال دیا
کینیڈین وزیراعظم کے سامنے خالصتان کے حق میں نعرے، ٹروڈو پنجابی بولتے رہے
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.