Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لندن والوں کوبچانےکیلئےمضبوط مافیاسرگرم ہے،فواد چوہدری

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2020 10:41am
فائل فوٹو

راولپنڈی :وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ لندن والوں کو بچانے کیلئے مضبوط مافیا سرگرم ہے،نواز شریف کاپاکستان واپس نہ آنا نظام انصاف پرسوالیہ نشان ہے، پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور مولانا سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے راولپنڈی میں تقریب میں شرکت کی،اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ  مضبوط مافیا ہے جو احتساب والوں کوبچانے کی منظم کوشش کررہا ہے ،احتساب کے نظام پردوبارہ غورکرنے کی ضرورت ہے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواشریف نے کہا آنا شہبازشریف بھی نہیں آرہے مایوسی پھیل رہی ہے،نواز شریف کانہ آنا نظام انصاف پرسوالیہ نشان ہے،اپوزیشن کے پاس نہ لیڈرہے نہ ہی  منشورہے ،پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان  کا اتنا قد نہیں کہ حکومت کیلئے خطرہ بنے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مسلم لیگ ن میں 2گروپ ہونے کا بھی بتایا اورکہا کہ شہبازشریف اورمریم نواز2گروپ ہیں ،خواجہ آصف اورشاہد خاقان دوسرا گروپ ہے۔

فواد چوہدری نے کورونا وائرس وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالے سے بتاتےہوئے کہا کہ کورونا وائرس سنجیدہ معاملہ بن چکا ہے، دنیا کے بہترملکوں میں وائرس پھیل چکا ہے، پاکستان میں حالات قابومیں ہیں حکومت کی کوششیں پوری ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div