گجرات اور قصور میں قتل کے 4 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی
ملک میں دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی گجرات اور قصور میں قتل کے چار مجرموں کو پھا نسی دے دی گئی۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچانے کاسلسلہ جاری ہے، پنجاب میں آج بھی چار مجرموں کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیا، گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے تین مجرموں محمد انار، غضنفراقبال اور نثار احمد کو پھانسی دی گئی، تینوں مجرموں نے سن دو ہزار میں پرانی دشمنی پر دو بھائیوں کو قتل کیا تھا۔ قصورکی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قتل کے مجرم اکرم کو تختہ دار پر لٹکا دیاگیا، مجرم نے انیس سو اٹھانوے میں لاہور کے رہائشی آصف کوقتل کیاتھا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔