بھارتی نژاد کینیڈین وزیر دفاع کو سڑک پر کچرا پھینکنا مہنگا پڑ گیا

شائع 12 جولائ 2017 07:19am
-India.com -India.com

کینیڈین وزیر دفاع ہرجیت سنگھ سجّن کو چوری چھپے سڑک پر کچرا پھیلانے پر انتہائی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

کینیڈین وزیر دفار ایک پنجابی دکان کے پاس اپنی گاڑی میں بیٹھے چیریز کھا کر اس کے بیج سڑک پر پھینک رہے تھے کہ ان کی ویڈیو بنا لی گئی جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بروز پیر اییکس ایل ریڈیو وینکوور کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں سجن صاحب چھوری چھپے چیری کے بیج سڑک پر اچھالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سجن اپنی شناخت چھپاتے نظر آئے ہیں ہیں جبکہ ویڈیو بنانے والے گوشت کی دکان کا مال ان کی اصل شنوخت کو فوراً پہچان گیا جس کے بعد سجن صاحب ان سے اپنے عمل کی معافی مانگنے لگے۔

ویڈیو میں دکھائی گئی گاڑی کا نمبر EE7 99D ہے جس کے اوپر “Beautiful British Columbia” لکھا ہوا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز