چترال اور گردونواح میں بارش سے موسم سرد ہوگیا
چترال اور گردونواح میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، لواری ٹنل پر برفباری کے باعث گاڑیاں پھنس گئیں، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چترال اور گردونواح میں بارش سے ایک طرف تو موسم مزید سرد ہوگیاہے، تو دوسری جانب لواری ٹنل پر برفباری کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، شدید برفباری کے باعث گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں ہیں۔ گاڑیوں میں سوار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، انتظامیہ سے مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ شدید سردی سے بچنے اور اس مشکل سے نکلنے کے لیے لواری ٹنل کھول دیاجائے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔