بھارت: پراسرار وجہ سے ہاتھ لمبے ہوجانے والا لڑکا

شائع 13 اگست 2017 10:45am
Daily mail بشکریہ Daily mail بشکریہ

بھارت میں کسی پُراسرار وجہ سے ایک لڑکے کے ہاتھ 12انچ لمبے ہوگئے ہیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 12سالہ طارق کے ہاتھ پیدائش سے ہی بڑے ہیں، جس کے متعلق کچھ ڈکٹروں کی قیاس آرائی ہے کہ وہ ایلیفینٹ فُٹ ڈیزیز کا شکار ہیں۔

مقامی لوگ اُسے شیطان کہتے ہیں کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ اس کے ساتھ ایسا ہونا کسی بد دعا کا نتیجہ ہے۔

چائے کی دکان پر کام کرنے والے طارق کو اسکول میں داخلہ دینے کیلئے بھی انکار کردیا گیا تھا کیوں کہ اسکول انتظامیہ کو یہ فکر تھی کہ اُس کے ہاتھ دیکھ کر دیگر طالب علم ڈر نہ جائیں۔

طارق کے والد کی موت کے بعد سے اس کا خاندان اس کو اخراجات برداشت نہ کرپانے کے سبب ڈاکٹروں کے پاس علاج کے حوالے سے لے جانے کے قابل نہیں رہا ہے۔

لیکن اب بھی طارق پُر امید ہے کہ ایک دن اس کا علاج ہوجائے گا۔

اس کا کہنا تھا کہ میں اس حالت سے نکلنا چاہتا ہوں۔ میں دیگر بچوں کی طرح بننا چاہتا ہوں جو روزانہ اسکول جاتے ہیں اور عام بچوں کی طرح کھیلنا چاہتا ہوں۔مجھے امید ہے کہ میں نارمل ہاتھ پا لوں گا۔

 Daily mailبشکریہ