آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 ستمبر2017
حمل(Arise)
آج صبح سے ہی آپ میں بے چینی ہوسکتی ہے کیونکہ اپنے کاروباری منصوبے میں ناکامی کی وجہ سے آپ سخت پریشان ہوسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے علاوہ اپنے پیاروں سے بھی لڑائی جھگڑا مول لے سکتے ہیں۔
ثور(Taurus)
اپنے سینیئر افراد کی جانب سے اپنے کام میں مناسب توجہ نہ دینے اور اپنے خیالات کا واضح اظہار نہ کرنے کی وجہ سے آپ کو شمالی ہوسکتی ہےجبکہ اپنے پیاروں کے ساتھ پچھلے کئی دنوں تک تناؤ کا شکار صورتحال انتہاء کو بھی پہنچ سکتی ہے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کسی سفر کی تیاری کے لئے کوششیں کر سکتے ہیں جس میں آپ کے اہل خانہ آپ کے ساتھ شامل ہوسکیں گے لیکن کچھ غیر متوقع حالات کی وجہ سے آپ کا پورا شیڈول تبدیل ہو کر رہ جائے گا۔
سرطان (Cancer)
آج صبح میں کسی طے شدہ ملاقات میں دیر ہوجانے کی وجہ سے آپ خاصا منافع بخش کاروبار شروع کرنے سے قاصر رہ جائیں گے اور اس سے مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے جبکہ جسمانی حادثہ پیش آنے کی وجہ سے آپ کو اعصابی مشکل بھی درپیش آسکتی ہے۔
اسد (Leo)
آج صبح میں ہی آپ کو کوئی ناخوشگوار خبر سننے کو مل جائے گی جس کی وجہ سے پورے دن کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا جبکہ آپ کے اخراجات میں بھی ممکنہ طور پر اضافہ ہوسکتا ہے۔ تاہم ایسے حالات میں اپنے دوستوں سے عملی مدد کے لئے کہنے میں بالکل نہ جھجکیں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کسی کاروباری ناکامی کی وجہ سے کافی تکلیف میں ہوسکتے ہیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ اپنا غصہ اپنے اہل خانہ پر قطعی نہ اتاریں۔ شام میں دوستوں سے گپ شپ کے باعث آپ کا موڈ بحال ہوسکے گا۔
میزان (Libra)
آج آپ کو اپنے کاروباری پارٹنر کی کسی حرکت کے باعث کوئی غلط فہمی ہوسکتی ہے جس کی بناء پر آپ جھگڑا شروع کر سکتے ہیں۔ ایسے میں آپ اپنے جذبات پر قابو رکھیں ورنہ آپ کے تعلقات باآسانی ٹوٹ جائیں گے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔
عقرب (Scorpio)
آج کسی دوسرے شہر سے آنے والے مہمانوں کی وجہ سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا جبکہ کسی بیمار کی عیادت کرنے یا کسی کو قرض دینے کے معاملے میں آپ کو اپنی طرف سے کوششیں کرنی ہوں گی۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے کسی قریبی رشتے دار کی علالت کے باعث اپنی جذباتی کیفیات کو معمول پر لانے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ آپ خود بھی اپنے پیاروں کے ساتھ اس مریض کی عیادت کو جاسکتے ہیں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو اپنے جذبات پر قابو پا کر ہی اپنے معاملات کا آغاز کرنا چاہیئے کیونکہ جذباتی یا جوشیلے فیصلے کرنے کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد آپ کے بارے میں بہت سی منفی باتیں کرسکتے ہیں اور کچھ تو سرعام آپ کی برائی کرسکتے ہیں۔
دلو (Aquarius)
آج کچھ انجانی رکاوٹیں سامنے آنے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے طے شدہ سفر کا ارادہ قطعاً منسوخ کرنے کے علاوہ کسی قسم کا کوئی چارہ نہ ہوگا اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے کسی رشتہ دار کے حادثے کی خبر بھی مل سکتی ہے۔
حوت (Pisces)
آج آپ اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے منصوبے بنا سکیں گے کیونکہ کافی عرصہ قبل جو آپ نے منصوبہ بندی کی ہوگی آج اس کے نتیجے میں آپ کے سامنے آسکے گا۔ اس کے علاوہ آج اپنے کام سے کام رکھنے کی کوشش کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔