آج کا دن کیسا رہے گا؟ 20 اکتوبر2017
فائل فوٹوحمل(Aries)
آج اہم دن ہونے کے باوجود اپنے حکمران ستارے کی بہترین اور مثبت چال کے نتیجے میں خود کو مطمئن کرنے اور اپنے خوابوں کی تعبیر کرنے کے حصول میں مگن ہونے کا بھر پور موقع مل سکے گا۔ اس کے علاوہ آج دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ ہلے گلے کا موقع بھی مل سکے گا۔
ثور(Taurus)
آپ کو آج اپنے کام اور لطف اندوز ہونے کے یکساں مواقع میسر آسکیں گے جبکہ ان سب معاملات میں خوشی کا عنصر اور آپ کا جوش بنیادی حیثیت کا حامل رہے گا۔ چاہے ضرورت ہو یا نہ ہو ہر کام کو بھرپور توجہ کے ساتھ حل کریں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کو اپنی ذمے داریوں یا فرائض کی انجام دہی سے چاہے کوئی رغبت بھی نہ ہو مگر ذاتی تسلی اور سکون کے لئے خود کو منظم کرنا بہت ہی ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ آپ کو قدرت کا شکر گزار ہونا چاہیئے اور حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے پر عزم ہونا چاہیئے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ اپنے لئے محبت یا کسی مستقل رفاقت کا انتخاب کرکے ہر طرح کا لطف اور سکون حاصل کر سکیں گے۔ آج اپنی صلاحیتوں اور قدرتی خوبیوں کا رخ کسی بھی طرح سے سیاسی سرگرمیوں کی جانب موڑ سکیں گے۔ اسکے علاوہ آج میڈیا کے فرد آپ کے ارد گرد ہوسکتے ہیں۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے کاروبار کے بارے میں بے حد تشویش ہوچکی ہے لیکن یہ مالی دشواریوں کی وجہ سے منسوخ بھی ہوسکتا ہے جبکہ اپنے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کرنے کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے لیکن آپ کو انکار کرنا چاہیئے۔
سنبلہ (Virgo)
آج دن کا آغاز بیزاری اور ذہنی الجھاؤ سے ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنی بات واضھ کرنے میں بے حد مشکل پیش آسکتی ہے۔ ایسے حالات میں دوستوں سے ملاقات یا کاروباری میٹنگز کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچ سکیں۔
میزان (Libra)
آج آپ کی محبت بھری زندگی تو حسب توقع رہے گی لیکن آپ کو اپنے شریک حیات یا محبوب پر مکمل توجہ دینا ہوگی۔ اس کے علاوہ اگر اپنے آپ پر اعتماد کرسکیں تو اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کوئی بھی نیا منصوبہ تیار کرسکیں گے اور خوشی تو اس وقت ہوگی جب توقع سے بڑھ کر آپ کو کامیابی مل سکے گی۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کو کسی سفر اور کاروباری دورے آغاز نہیں کرنا چاہیئے اور نہ ہی اپنے مالی مفادات کے حصول کے لئے کسی قسم کی نئی سماجی سرگرمی کا آغاز کرنا چاہیئے ورنہ آپ کا دل ٹوٹ سکتا ہے اس کے علاوہ آپ کا مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے بھی آپ کو اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو ہر حال میں کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے خود کو بچانا ہوگا ورنہ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد اور ورنہ اپنے دوستوں کے ساتھ کسی نئی بحث کا دروازہ کھل جائے گا جس سے معاملہ تو تکار تک بھی پہنچ سکتا ہے۔
جدی (Capricon)
آج آپ کسی ایسی نئی کاروباری سرگرمی کا آغاز کرسکتے ہیں جس میں آپ کو بہت زیادہ مفادات نظر آرہے ہوں جبکہ آپ کی عملی صلاحیتیں مناسب اور بہتر انداز میں کام نہ کررہی ہوں گی۔ ایسی کیفیت میں آپ کو کسی اور وقت کا انتخاب کرکے ان کاموں کو انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ بے حد مصروف ہوسکتے ہیں لیکن اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے آپ میں بھرپور توانائی موجود ہوگی۔ اس کے علاوہ آج آپ کی مالی حالت بہت بہتر ہوگی اور اسی کے باعث فکرمندی والی کوئی بات آپ کے قریب بھی نہ بھٹک سکے گی۔
حوت (Pisces)
آج آپ کسی بھی قسم کے خطرات مول لینے کی کوشش نہ کریں چاہے آپ ملازم ہوں یا کاروباری کیونکہ ایسے معاملات میں آپ کو کچھ بھی حاصل نہ ہو پائے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے ذاتی استعمال کے لئے بینک سے مالی سہولت کا حصول ممکن بنا سکیں گے جس سے آپ پر سکون بھی ہوسکیں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔