آج کا دن کیسا رہے گا؟ 26 اکتوبر 2017
حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے اس بات کو صاف اور واضح طور پر ظاہر کررہے ہیں کہ آج جب تک آپ اپنے اندرونی خوف پر قابو نہ پائیں گے تو آپ کے لئے آگے بڑھنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔ یاد رکھیں یہ بہت احتیاط طلب وقت ہے اور اپنے دل کی بات کسی سے شیئر کرنے میں احتیاط برتیں۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ کے شراکتی معاملے میں ذہنی الجھاؤ پیدا ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی آپ کا غیر محتاط رویہ آپ کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے اور اسی کے باعث آپ کا اعتماد بھی مجروح ہوسکتا ہے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو کسی غلط فہمی کے باعث جذباتی یا جسمانی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ آج اپنے دن کو اچھا گزارنے کے لئے دوسروں سے اپنا رویہ ٹھیک اور اخلاقی طور پر لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش کریں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج اپنے معاملات کے بارے میں بے حد محتاط رہیں اور ان کے حل طلب کرنے کی جانب توجہ مبذول رکھیں۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی طرح کی غیر متوقع صورتحال سے بھی نمٹنا ہوگا کیونکہ قریبی دوستوں سے اختلافات پیدا ہوسکتے ہیں۔
اسد (Leo)
آج آپ پہت زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے چاہے اس کے لئے آپ کو اپنا شیڈول ہی کیوں نہ تبدیل کرنا پڑ جائے مگر اس بات کو یاد رکھیں کہ عملی اقدامات ہی بہتر ثابت ہوں گے۔ آج آپ محبت اور رومانس کے معاملے میں کچھ نئے تجربات کرنے کی کوشش کریں گے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کی ذمہ داریاں اور دوسروں کی جانب سے عائد کئے گئے فرائض جو آپ کے لئے وبال جان بن چکے ہیں ان سے اپنی جان چھڑانے کی کوشش ضرور کریں۔ اس کے علاوہ اگر آپ موجودہ وقت سے فائدہ نہ بھی اٹھا سکے تو اگلے چند دنوں میں کیفیات شدت سے اپنا اثر دکھانا شروع ہوجائیں گی۔
میزان (Libra)
آج اپنے اصول اور نظریات کو اپنے جاری منصوبوں اور دیگر معاملات کے ستھ ہم آہنگ کرکے ہی آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ اس صورتحال میں آپ کو فائدہ حاصل ہوسکے گا جبکہ کسی بھی طرح کی تیزی یا جلد بازی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ اگر چاہیں تو اپنے معاملات اپنی مرضی سے طے کر سکتے ہیں۔ دوسروں کی ہر بات کو سمجھ کر ہی اپنی رائے کا اظہار کریں اور کسی بھی طرح کی لاپرواہی کے باعث اپنے آپ کو کسی مشکل میں مبتلا نہ کریں۔ اس کے علاوہ آج آپ کا دن کافی مصروفیت بھرا بھی ہوسکتا ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ اپنے ستاروں کے اثرات کے تحت فیصلے خود کرنے کی کوشش کریں گے جس میں آپ کو دوسروں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوں گی مگر آپ کے دوستوں کا سیر و تفریح کا پروگرام بننے سے معاملات تشنہ لب رہ جائیں گے۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو اپنی ذمے داریوں کے بھرمار کی وجہ سے ان سے بخوبی عہدہ براء ہونے کی کوشش کرنی ہوگی تاکہ اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کرسکیں گے اور اس کے بعد ہی آپ کے تمام معاملات خود بخود طے ہوسکیں گے۔
دلو (Aquarius)
آج تمام تر صورتحال اور تمام معاملات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ کس طرح سے ان کا حل تلاش کرتے ہیں؟ مگر خود کو آرام دینے یا معاملات کے دباؤ سے باہر نکلنے کے لئے آپ وہ سب کچھ کر سکتے ہیں جس کی فی الوقت کوئی ضرورت نہیں ہے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے ستارے اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ آج آپ تجرباتی طور پر بہت کچھ کرنا چاہ رہے ہوں گے مگر آپ کے گھر والے آپ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ ذرا اپنے پیار و محبت کے معاملات پر بھی توجہ دیں کیونکہ آپ کا محبوب توجہ طلب ہوگا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔