آج کا دن کیسا رہے گا؟ 6 نومبر 2017

شائع 06 نومبر 2017 04:57am

Today1

حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج آپ کی وجدانی کیفیات آپ کو ملازمتی فرائض کی انجام دہی کے دوران کچھ مشکل اہداف کی تکمیل یا حصول میں مدد دے سکیں گی۔ آپ کو ان سے فائدہ اٹھانا چاہیئے تا یہ ممکن ہے کہ آپ کو روٹین سے کچھ زیادہ کام کرنا پڑ جائے۔

ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ جو اپنے مالی معاملات میں کچھ مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے حوصلوں اور امیدوں کو ٹوٹنے نہ دیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی قریبی رشتہ دار کی جانب سے طویل المدتی شراکت داری کی پیشکش بھی ہوسکتی ہے۔

جوزا (Gemini)
آج آپ کا واسطہ کسی جذباتی معاملے سے پڑسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے کے علاوہ اپنے طے شدہ شیڈول کو بھی مکمل تبدیل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی قسم کے اہم فیصلے کرنے سے گریز کریں۔

سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری دے رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے جذباتی اور پیار محبت سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے مواقع مل سکیں گے جس کی وجہ سے آپ پرسکون ہوکر کسی دوست کی جانب کسی شراکت داری میں شمولیت کی پیشکش کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔

اسد (Leo)
آج کسی کاروباری سرگرمی کی منسوخی کی وجہ سے آپ میں بہت زیادہ بیزاری پیدا ہونے سے موجودہ حالات سے لاتعلقی کے جذبات حاوی ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے آپ کو پرسکون رکھیں کیونکہ آج سفر کے لئے بہت ہی اچھا دن ہے۔

سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج کا دن آپ کے مالی معاملات کی بہتری کا سبب بن سکے گا جس میں اگر آپ کا کوئی کاروبار ہے تو کوئی نیا معاہدہ کرسکیں گے اور اگر ملازمت کرتے ہیں تو ترقی مل سکے گی اس کے علاوہ کسی نئی اور اچھی جگہ پر بھی ملازمت مل سکتی ہے۔

میزان (Libra)
آج اپنے حالات میں پیدا ہونے والی بہتری کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے بہت پر عزم ہوں گےاور کسی کامیاب دورے کے بعد اپنے جذباتی مسائل کو بھی باآسانی حل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی صحت بہت بہتر رہے گی جس کی وجہ سے کارکردگی بھی حیران کن ہوسکتی ہے۔

عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے اس بات کا برملا اظہار کررہے ہیں کہ آج آپ کے مالی حالات میں بتدریج بہتری آسکے گی اس کے علاوہ خاندنی وراثت میں حصہ بھی مل سکتا ہے۔ کسی ایسی ملازمت کی وجہ سے رقم کا حصول ممکن ہوگا جو آپ نے کچھ عرصہ قبل ہی جوائن کی ہو۔

قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ جو آج آپ نے اپنے کاروبار کو شروع کرنے کے لئے تیاریاں کررکھی ہیں اس میں بہت سے اعلیٰ افسران یا نوکر شاہی بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوپہر کے بعد کسی ایسی سرگرمی میں شامل ہوسکتے ہیں جس میں آپ کے کئی نوجوان افراد شامل ہوسکتے ہیں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو ہر جگہ عزت و احترام سے بلایا جائے گا جبکہ اس کا ہدف کوئی خاص شعبہ نہیں ہوگا بلکہ اپنے سماجی اور خاندانی تعلقات والے افراد میں سے ہر ایک فرد کی جانب سے ایسا ہی رویہ اختیار کیا جائے گا۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستاروں کے منفی اثرات کی وجہ سے خراب مالی حالات آپ پر حاوی آسکتے ہیں جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ آپ کے گھر تک بھی پہنچ سکتا ہے لیکن ایسی کسی بھی صورتحال کی وجہ سے پریشان نہ ہوں اور نہ منفی جذبات کا شکار ہوکر اپنے طے کردہ راستے کو فراموش کرنے کی کوشش کریں۔

حوت (Pisces)

آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج بہت نمایاں قسم کی تبدیلیاں آپ کے سامنے آسکیں گی جن کا تعلق آپ کے کاروباری معاملات کے علاوہ آپ کے سماجی مسائل سے بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی کام پر سراہا بھی جاسکتا ہے۔

  نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔