آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14 نومبر 2017

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2017 03:22am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Arise)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج آپ اپنی پیار بھری سوچوں اور محبت بھرے جذبات کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے اور کسی خاص فرد کے ساتھ اپنے احساسات کا تبادلہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنے رنگین خوابوں میں کسی الجھن کا شکار نہ ہوں۔

ثور(Taurus)
آج آپ کے پیار بھرے جذبوں کی شدت آپ کو مجبور کرے گی کہ آپ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کریں اور اگر ایسا ممکن نہ ہوتو پھر کسی اتفاق رائے رکھنے والے فرد کے ساتھ وقت گزاریں۔ آج آپ کی تخلیقی اور فنکارانہ صلاحیتیں بے حد پر جوش ہوں گی۔

جوزا (Gemini)
آج اگر آپ نے اپنے ذاتی خیالات کی حد تک یا اپنی جذباتی حالت کی وجہ سے غیر مطمئن اور بے چین ہیں تو محتاط رہیں کیونکہ ان کیفیات کی وجہ سے آج آپ کے قریبی افراد کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوسکتا ہے۔ آج آپ کو معمولات سے کچھ ہٹ کر کام کرنے پر دلی سکون اور اطمینان مل سکے گا۔

سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج آپ کی ملاقات کسی اہم فرد سے تو ہوسکتی ہے لیکن اگر آپ کا دل کسی سے گفتگو کرنے کی جانب مائل نہ ہو تو اپنی اہم ملاقاتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو ملتوی کردیں۔ آج اپنے توجہ طلب اہم امور کو فی الحال ملتوی کردیں۔

اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کا مشورہ دے رہے ہیں کہ آج کسی کاروباری معاہدے پر دستخط کرنے میں ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں بلکہ اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے گھریلو امور یا گھر کے بارے میں کوئی اہم فیصلہ کرسکیں گے۔

سنبلہ (Virgo)

آج اپنائیت اور انسیت کے احساسات آپ کو مطمئن اور پرسکون بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے خاص کر جب آپ کا پیارا فرد آپ کے قریب ہو۔ اس کے علاوہ آپ کو تنہائی کے خول سے باہر نکلتے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا تاکہ احساسات کے ساتھ متحرک ہوجائیں۔

میزان (Libra)

آج اپنے خیالات اور آئیڈیاز کے بارے میں دوسروں کو بہتر انداز میں آگاہ کرنے کے لئے ایک بہترین دن ہے لیکن دھیان رکھیں دوسروں کی سننی بھی ضروری ہوگی۔ اس کے علاوہ آج خریداری بھی کرلیں کیونکہ آج مول تول وغیرہ کے لئے بھی ایک بہتر دن ہے۔

عقرب (Scorpio)
آج اپنی خواہشات کے برعکس متضاد رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے نہ تو آپ کی ضرورتیں پوری ہوسکیں گی اور نہ ہی آپ کے دوست احباب خاص کر پیارے اور دل کے قریب افراد مطمئن اور پرسکون ہوسکیں گے بلکہ وہ دلبرداشتہ ہوسکتے ہیں۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے آئیڈیاز بہت زیادہ فنکارانہ تخلیقی اور جذباتیت کے حامل ہوسکتے ہیں۔ ان جذبات کی وضاحت کرتے ہوئے آج آپ کو اپنے مثبت اور تعمیری تصورات کو حقیقت کا رنگ دینے میں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ ایسے ماحول میں اپنے اہل خانہ کو قطعی نظر انداز نہ کریں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کی معمول کی سرگرمیاں بلامقصد اور بلامقصد بھی ہوسکتی ہیں جس سے آپ غیر مطمئن نظر آسکتے ہیں اس کے علاوہ آج آپ کے لئے اپنے اہداف کے حصول کے لئے متحرک ہونا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔ ایسی ذہنی کیفیات کے باعث آج سفر اور دوست احباب سے ملاقات سے گریز کریں۔

دلو (Aquarius)

آج ذہنی طور پر آپ بہت مثبت اور مضبوط ارادوں کے حامل ہوسکتے ہیں اور پوری قوت اور جوش و عمل کے ساتھ اپنے اہداف کے حصول میں سرگرم ہوسکیں گے۔ آج سیر و تفریح کے لئے بہتر دن ہے تاہم اپنے گھریلو امور اور پیاروں کی ضروریات سے غافل نہ رہیں۔

حوت (Pisces)

آج آپ اپنی شریک حیات کے ساتھ مشاورت کرکے اپنے گھر میں اہم تبدیلیاں کرسکیں گے۔ ایسے میں کسی جھجک کا شکار نہ ہوں بلکہ اپنے بہترین سماجی تعلقات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ کسی قریبی فرد کی جانب سے کاروبار کی پیشکش فوراً قبول کرلیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔