آج کا دن کیسا رہے گا؟ 17 نومبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ اپنی کاروباری سرگرمیوں میں کامیابی سمیٹنے کے لئے جان توڑ محنت سے کام لے سکیں گے جبکہ خاصہ بڑا مالی فائدہ بھی حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے گھریلو امور میں تبدیلی اور کسی قسم کی منصوبہ بندی کرکے اپنے نوجوان اہل خانہ کو مطمئن کرسکیں گے۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ پچھلے کچھ عرصے سے جاری مخالفانہ وقت گزارنے کی وجہ سے آپ کے پیار بھرے تعلقات بہت خوشگوار اور باعث اطمینان ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ سماجی حلقے میں اپنی عزت کو بڑھانے میں بھی کامایاب رہیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کو متحرک ہونے کے لئے بہت سے مواقع میسر آسکیں گے جس کی وجہ سے آپ اپنے لئے مفادات کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔ آپ کو پرامید رہتے ہوئے اپنے معاملات کو انجام دینا چاہئیں تاکہ کامیابی حاصل کرسکیں۔ اس کے علاوہ آج اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج آپ کا دل شدت سے چاہے گا کہ کسی تقریب کا انتظام خود سے ہی کرسکیں مگر آپ کے لئے اس بات کی تیاری جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ جس سے بے چینی کا اظہار بھی ہوسکتا ہے۔
اسد (Leo)
آج آپ اپنے گھریلو معاملات میں مصروف لینے کے لئے اپنا شیڈول بناسکیں گے لیکن غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے آپ کو کسی اور جگہ جانا پڑسکتا ہے جس سے آپ کے ارادے پورے ہونا مشکل ہوگا۔ آج اپنے رشتہ دار یا قریبی افراد سے بحث و مباحثے سے گریز کریں۔
سنبلہ (Virgo)
آج اپنے شیڈول کو زیر عمل لانے میں کامیابی نہ ہوگی لیکن اس سارے معاملے میں پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ رونما ہونے والی تبدیلیاں آخر کار آپ کے لئے منافع بخش اور فائدہ مند ثابت ہوسکیں گی۔ آج آپ اگلے سال بیرون ملک جانے کی لئے بھی تیاری کرسکیں گے۔
میزان (Libra)
آج اپنے ہاں آنے والے مہمانوں کی وجہ سے آج کو اپنا شیڈول ممکنہ طور پر مکمل تبدیل کرنا پڑے گا اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کسی تقریب میں شرکت نہ کرسکیں۔ ایسے حالات میں اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور اپنے مصلحانہ احساسات کو بروئے کار لائیں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج صبح سویرے ہی آپ کو کچھ غیر متوقع اخراجات کرنے ہونگے جس کی وجہ سے آپ کے اہل خانہ بہت خوش ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج دوپہر کے بعد آپ کو اپنا شیڈول تبدیل کرنا ہوگا تاکہ اپنے نوجوان اہل خانہ کی تکالیف کو بخوبی دور کرسکیں۔
قوس (Sagittarius)
آج بہت سے دیگر معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے آپ کو بالخصوص اپنی صحت کے معاملات پر توجہ دینی چاہیئے۔ آج یقینی طور پر آپ کو آرام کی سخت ضرورت محسوس ہوسکتی ہے جبکہ دنیا داری کے معاملات آپ کو ایسے میں بے بس کردیں گی۔
جدی (Capricorn)
آج اپنے سماجی معاملات میں پائی جانے والی کمی کو دور کرنے یا سامنے آنے والی قباحتوں سے جان چھڑانے کے لئے متحرک ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔ آج کسی نئی سرگرمی کا آغاز کرنے میں کامیابی بھی مل سکے گی۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے تاخیر کا شکار معاملات کو مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے کاروباری امور میں بہتری لانے کے لئے بھی منصوبہ بندی کرنا ہوگی جس کے بعد ہی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حوت (Pisces)
آج چونکہ آپ کا دن مصروفیات والا ہوگا تو آپ کو اپنے وقت کی تقسیم بہت ہی درست طریقے سے کرنی ہوگی تاکہ کسی بھی کام کو انجام دینے میں وقت کی قلت کا احساس نہ ہو۔ اس کے علاوہ آج گھریلو معمالات کو بہتر کرنے کے لئے غیر متوقع اخراجات سے سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔