ملتان میں شادی سے انکار پر جلائی جانیوالی لڑکی دم توڑ گئی
ملتان میں شادی سے انکار پر جلائی جانے والی لڑکی نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی۔ملتان کے علاقے بستی لاڑ میں چند روز قبل سونیا کو شادی سے انکار پر جلا دیا گیا تھا،جس سے اسکے جسم کا پچاس فیصد حصہ جھلس گیا تھا،جھلسنے والی خاتون کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی،پولیس کے مطابق سونیا کو کسی نے آگ نہیں لگائی تھی،بلکہ اس نے شادی سے انکار پر خود کو آگ لگائی تھی،جاں بحق ہونیوالی لڑکی نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اسے لطیف نامی شخص نے آگ لگائی،جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کیا تھا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔