آج کا دن کیسا رہے گا؟ 9 دسمبر 2017

شائع 09 دسمبر 2017 05:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Arise)
آج دوسرے آپ کی زندگی میں کیا کیا تبدیلی لانا چاہ رہے ہیں انہیں سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ کسی طرح کے ذہنی الجھاؤ سے بہتر ہے کہ خود کو متوازن بنا لیا جائے۔ شروع میں یہ سب مشکل ہوسکتا ہے جبکہ حقیقت میں یہ دن لطف بھرا اور خوشیوں سے جڑا ہوگا۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ عام دنوں سے ہٹ کر حالات کا جائزہ لے سکیں گے۔ آج آپ کے سوچنے کا انداز بہت مختلف ہوگا جبکہ دوسروں کی مروت میں آکر کوئی بھی ایسا فیصلہ نہ کریں جس کی وجہ سے آپ کو کسی بھی مقام پر شرم کا سامنا کرنا پڑ سکے۔

جوزا (Gemini)

آج اپنے معاملات کو انتہائی ہوشیاری اور چالاکی سے طے کرنے کی کوشش کریں خاص کر جب بات دوسروں سے کسی طرح کے لین دین کی ہو تو آپ دوسروں پر نظر رکھیں کیونکہ وہ آپ کی دیانتداری اور خلوص پر شک کرکے فائدہ اٹھانا چاہ رہے ہیں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کو اپنے تمام تر معاملات اور پیار نبھرے جذبات کے لئے خود کو متحرک کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے آپ کو حالات سے فائدہ اٹھا کر نئی منزل کے لئے تیار رکھیں۔ کسی قسم کی بھی بات کو آگے بڑھانے کے لئے ہر بات کو طے کریں اور اس کے حصول کے لئے خود کو تیار رکھیں۔

اسد (Leo)

آج آپ کے قریب افراد آپ کی ایک نئی شکل دیکھ کر حیران رہ جائیں گے اور اگر حیران نہ بھی ہوئے تو تبدیلی کا احساس تو ضرور ہوگا۔ وہ آپ کے ساتھ چلنا چاہیں گے اور آپ کی ہاں میں ہاں ملا کر آپ کا ساتھ دیں گے۔ یہ تبدیلی خوش آئند ہوگی اور آپ اسے باآسانی سنبھال بھی سکیں گے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ خود کو آنے والے دنوں کے لئے مستعد اور متحرک رکھیں کیونکہ آپ کا سماجی حلقہ بہت وسیع ہورہا ہے۔ آپ کی اپنے دوستوں سے اس قدر انسیت پیدا ہوگی کہ شادی ہو یا اور کوئی تقریب، آپ کی ضرورت کو ہر جگہ ہی محسوس کیا جائے گا۔

میزان (Libra)

آج کامیابی کے حصول کے لئے آپ کو خود ہی کوشش کرنا ہوگی۔ اگر بہت زیادہ محنت کرکے مرضی کا نتیجہ نہ ملا تو اس صورت میں خود کو پریشان کئے بغیر حالات کی نزاکت کو سمجھنا چاہیئے۔ مخالفین کی جانب سے کہی جانے والی باتوں کو بہتر رنگ دینے کی کوششوں میں مصروف ہوجائیں۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے بہت بہتر دن ہے۔ جب آپ اپنے مستقبل کے لئے خود کو نئے سرے سے منظم کرسکیں گے تو یہ بھی ممکن ہوگا کہ دوسرے لوگ آپ کو الزام دینے کی کوشش کریں اور یہ سب آپ کی عزت و وقار کے لئے بہتر نہ ہوگا یہ تمام چیزیں ذاتی سوچ سے درست نہ ہوں گی۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج آپ کو عام دنوں کی نسبت کچھ زیادہ محتاط رہنا ہوگا اور عام معمول سے ہٹ کر اپنے معاملات طے کرنے ہوں گے خاص کر جب بات مالی معاملات کی ہو تو زیادہ احتیاط کریں اور اخراجات پر قابو پانے کی کوشش کریں۔

جدی (Capricorn)

جب بھی حالات کا موجودہ رخ آپ کے سامنے آئے تو خود کو لاتعلق نہ کریں بلکہ اپنے اندر لچک پیدا کرکے دوسروں کو دکھاوے کے لئے ہی صحیح ان کا ساتھ دیں اور جب سمجھ آجائے کہ اصل بات کیا ہے تو پھر اپنا فیصلہ صادر کرکے ایسے لوگوں کو چھوڑ دیں جنہوں نے آپ کو مشکل میں ڈالا ہے۔

دلو (Aquarius)

آج دن کا آغاز ایسے بھی ہوسکتا ہے کہ بہت سارے معاملات ایک ساتھ آپ پر حملہ آور ہوجائیں جبکہ آپ کو متحمل مزاجی اور خود کو ٹھنڈا رکھنے کی ضرورت ہوگی۔اس کے علاوہ آج آپ ذہنی طور پر مجبور بھی ہے اور توانا بھی لہٰذا کسی عملی قدم سے نہ گھبرائیں۔

حوت (Pisces)

آج آپ کے لئے ضروری ہے کہ خود کو اپنے نظریات اور حالات سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کہیں سے آپ کی توقعات کے برعکس کسی بھی طرح کا تحفہ وصول ہوتا ہے تو اس کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کیونکہ وہ کسی اور کے لئے بھی ہوسکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔