آج کا دن کیسا رہے گا؟ 13 دسمبر 2017

شائع 13 دسمبر 2017 05:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حمل(Arise)
آج آپ کے لئے خوشیوں بھرا دن ہونے کی وجہ سے کسی قریبی دوست کی جانب سے آپ کو کوئی تحفہ بھیجا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا موڈ ہی بہتر نہ ہوگا بلکہ آپ کی خوشیوں میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج اپنی وجدانی کیفیت سے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

ثور(Taurus)

آج ستاروں کے مثبت اثرات کے باعث آپ کا موڈ ٹھیک ہوگاجس کی وجہ سے اپنے پیاروں سے ملنے کے لئے اپنے وقت کو ترتیب دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے نوجوان فیملی ممبران کی مالی حالت کو ٹھیک بنانے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے جن سے فائدہ اٹھانا ضروری ہوگا۔

جوزا (Gemini)

آج اپنی پیار بھری زندگی کے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دینے کا موقع مل سکے گاجبکہ سماجی زندگی کے بارے میں بھی گہری سنجیدگی نظر آسکے گی۔ کسی نئی ملازمت کی تلاش میں کامیابی یا اس میں شمولیت کے علاوہ کوئی نیا کاروبار بھی شروع کرسکتے ہیں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ اپنے مالی حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کرسکیں گے جس کے لئے کچھ نئے منصوبے بھی زیر غور لاسکیں گے۔ اس دوران آپ کو اپنے کسی قریبی عزیز کی جانب سے منفع بخش کاروبار میں شمولیت کی دعوت بھی دی جاسکتی ہے۔

اسد (Leo)

آج آپ کے سامنے اپنی ترقی خاص کر تعلیمی ترقی کے معاملات آسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کی توجہ زیادہ تر انہی مسائل کے گرد کھومتی رہے گی۔ اس کے علاوہ اپنے شراکتی معاملات کو بھی وقت دیں اور جو بھی مشکلات یا مسائل درپیش ہوں انہی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرکے حل کریں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کو اپنی مشکلات پر قابو پانے کے لئے کئی ایک مواقع میسرآسکیں گے جن سے فائدہ اٹھانے کی صورت میں آپ کو بہت سارے فوائد حاصل ہوسکیں گے۔اور اگر ایسا واقعی ممکن ہوگیا تو آج کا دن آپ کے لئے بہت ہی خوش قسمت ثابت ہوسکے گا۔

میزان (Libra)

آج آپ کو اپنے حالات میں تبدیلی کی سوچیں بے چین اور مضطرب کرسکتی ہیں جنہیں پرسکون کرنے کے لئے آپ کو اپنے وجدان سے کام لینا ہوگا اس کے علاوہ اپنے تمام معاملات میں اپنی شریک حیات کی باتوں کو بھی سنجیدگی سے لیں تاکہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کو اپنی عملیت پسندی کو متحرک کرنا ہوگا اپنے سامنے آنے والی مشکلات کو ختم کرنے کی کوششوں کو کامیاب بناسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی خفیہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا جبکہ فی زمانہ آج بہت سے افراد آپ کی اعلانیہ مخالفت کرنے میں مصروف عمل ہوسکیں گے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کو اپنی زبان دانی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے دیگر افراد کی مشکلات کا حل تلاش کرنا ہوگا اور اس کے بعد خوبیوں اور اپنی عمدہ گفتگو سے دوسروں کا دل جیتنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ آج آپ کو اپنی سماجی اور گھریلو سرگرمیوں میں مکمل کامیابی مل سکے گی۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کو اپنے معاملات کو حل کرنے کے ایسے مواقع مل سکیں گے جو بہت عرصے سے آپ کو پریشان کئے ہوئے تھے۔ اپنے ذاتی اعتماد کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اور اگر کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش ہو تو اسے قبول کریں اور اپنے وجدان پر بھروسہ کریں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے مخلص احباب اور قریبی دوستوں کی جانب سے آپ کو اپنے گھر اور دیگر معاملات میں کی جانے والی تبدیلیوں کی وجہ سے بہت ساری ستئش اور ہلہ شیری مل سکتی ہے جس سے فائدہ اٹھا کر اپنے آپ کو مزید آگے تک لے جانا ممکن ہوپائے گا۔

حوت (Pisces)

آج آپ کو اپنے طویل عرصے سے التواء کا شکار معمالات کو نمٹانے کے مواقع میسر آسکیں گے اور اس میں بھی خاص کر آپ کے مالی معاملات شامل ہوسکتے ہیں۔ ایسے معاملات میں کئی ایک دوستوں کا خلوص اور پیاروں کی عملی مدد اور تعاون بھی ساتھ شامل ہوں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔