ماڈل ایان علی کی بریت کی درخواست پرسماعت جاری
ماڈل ایان علی کی بریت کی درخواست پرسماعت جاری ہے ، وکیل کی عدم حاضری پرعدالت نے برہمی کا اظہارکیاتوماڈل لڑکھڑاگئیں، اپنے وکیل لطیف کھوسہ کو تلاش کیا اور عدالت لے آئیں۔سنہرے بال،گرے کوٹ،کالی پینٹ،کالا ہیل دار جوتا اور اس پہ دبنگ چال ،تین لگڑری گاڑیوں کا اسکواڈ یہ ہیں ماڈل ایان علی کی پیشی کا حال ،سیکورٹی حصارمیں کسٹم کورٹ راولپنڈی کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں پیش ہوئیں،وکیل لطیف کھوسہ کی عدم حاضری پرعدالت نے برہمی کا اظہارکیا تونازک ماڈل لڑکھڑا گئیں،موبائل گرا،سیکورٹی گارڈ نے سہارادیا،یوں ایک بارپھر اپنی گاڑی میں بیٹھیں اور لطیف کھوسہ کو ڈھونڈ کر عدالت لے آئیں ،کسٹم کورٹ کے جج رانا آفتاب کے روبرلطیف کھوسہ نے اپنی مدعیہ کی بریت کی درخواست پر دلائل دیئے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔