آج کا دن کیسا رہے گا؟ 25 جنوری 2018

شائع 25 جنوری 2018 05:22am

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج خود کو موجودہ حالات کی وجہ سے پریشان نہ کریں کیونکہ نئے مواقع بہت جلد آپ کے سامنے آسکیں گے۔ اپنے فیصلوں میں استحکام پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ کسی بھی قسم کے خدشات آپ کو توہمات میں مبتلا نہ کرسکیں اور نہ ہی کسی قسم کا خوف پیدا ہونے پائے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کو اپنی شریک حیات یا پارٹنر کی باتوں اور کسی بڑے کی جانب سے سامنے آنے والی نصیحتوں پر مکمل سوچ و بچار کرنا ہوگا تاکہ دوسروں کو باتیں بنانے کا موقع بھی ہاتھ نہ آسکے۔ لیکن ایک بات طے ہے آپ کی شعلہ بیانی تلخ تو محسوس ہوگی مگر اس کا نتیجہ بہتر اور جلد برآمد ہوسکے گا۔

جوزا (May21-June21)

آج خود کو یا اپنے ارادوں کو کسی صورت ناقابل تسخیر مت سمجھیں کیونکہ اس طرح آپ اپنی ذات کو ایک حد تک لے جا کر کئی ایک ضابطوں کا پابند بننے پر مجبور ہو جائیں گے۔ آج اپنے موڈ کی بحالی کی غرض سے اپنے کسی قریبی رشتہ دار کے ہاں جا سکتے ہیں۔

 سرطان (June22-July22)

آج ستاروں کی موجودہ ترتیب کی وجہ سے دوسروں کو چیلنج کرنے اور اپنے اندر خواہ مخواہ کا جوش پیدا کرنے سے گریز کریں اس کے علاوہ اس بات پر بھی غور کرنے کی کوشش کریں کہ آپ کے اندر دوسروں کو پرکھنے اور انہیں اپنا ہمنوا بنانے کی کونسی طاقت ہے؟ اس خوبی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اگر آپ نے اپنے معاملات میں سامنے آنے والی تاخیر کا سدباب کرلیا یا اس کا سبب سمجھ لیا تو یقین کرلیں کہ آپ نے کامیابی کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔ آپ اپنے گھر کی انتہائی ضروری مرمت اور لازمی تزئین و آرائش کے لئے ایک خاصی معقول رقم خرچ کرسکتے ہیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو اپنے غیر یقینی فیصلوں سے بچنا ہوگا کیونکہ کئی ایک معاملات آپ کو پریشان کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ آج آپ کی ملاقات کچھ ایسے افراد سے بھی ہوسکتی ہے جو بہت جلد نہ صرف آپ کے بہترین مددگار ثابت ہوسکیں گے بلکہ مالی فوائد کے حصول میں آپ کی راہنمائی بھی کرسکیں گے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج اگر ممکن ہو تو اپنے مجوزہ کاروباری دورے کو ملتوی کردیں اس کے علاوہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں  بھی تیزی پیدا نہ ہونے دیں۔ ان حالات میں اپنے مثبت خیالات کی وجہ سے دوسروں پر قابو پانے یا انہیں زیر نگیں لانے کی کوشش جاری رکھیں تاکہ حالات سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو اپنے مالی معاملات کو سلجھانے کے لئے فوری طور پر کوششوں کا آغاز کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے آپ کو اپنی خوش کلامی کی قدرتی خوبی سے فائدہ اٹھانا ضروری ہوگا جبکہ دوسروں کو اپنی مرضی کے مطابق عمل پیرا ہونے پر مجبور کرنے کے لئے کوئی اچھوتا آئیڈیا بروئے کار لانا ہوگا۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج دوسروں سے بحث و مباحثہ یا باہمی تکرار کی نوبت نہ آنے دیں اور اپنے موجودہ اہداف کو مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کو اپنے کم عمر یا نوجوان ساتھیوں کی وجہ سے کامیابی اور خوشی ایک ساتھ میسر آسکتی ہے۔ آج کسی بھی طرح کی تو تکار سے گریز کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج سے قبل آپ نے اپنے مزاج کے مطابق کسی منصوبے پر عمل کرتے وقت شاید ہی کبھی کسی حکمت عملی یا مصلحت سے کام لیا ہو مگر آج حالات کی وجہ سے آپ کو اپنی خداداد صلاحیتوں سے کام لے کر بطور ایک لیڈر دوسروں سے منوانا ہوگا اور اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کی مالی اور معاشی حالت بہتر نہ ہوگی لیکن آپ کا کوئی دوست آپ کی مدد کو آسکتا ہے۔ اگر آپ ہمت کرلیں اور اپنی کامیابی کے لئے کمر بستہ ہوجائیں تو آپ کی لگن اور جذبات آپ کی منزل کو آسان کرنے میں آپ کے مددگار ثابت ہوں گے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے مالی حالات کی وجہ سے پریشان نہ ہوں کیونکہ کسی قریبی فرد کی وجہ سے آپ کا مالی مسئلہ فوری طور پر حل ہوسکے گا۔ اپنے رشتہ داروں کی جانب سے کسی افسوسناک خبر کے موصول ہونے سے آپ کا دل برا ہوسکتا ہے۔ ایسے میں اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔