جادوئی مناظر پیش کرنے والے پاکستان کے 9 مقامات

شائع 13 فروری 2018 06:33am

5

بلاشبہ پاکستان بے مثال ملک ہے جس کی خوبصورتی کا کو ئی مقابلہ نہیں۔ یہ ایشیا کا ایک نہایت ہی خوبصورت ملک ہے، اس  کی سر زمین ہر اس خوبی سے مالا مال ہے جو ہر ایک پاکستان کو اپنی جانب متوجہ کر سکتی ہے، پاکستان میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو اسے دنیا کا بہترین ملک بناتی ہیں۔اس کی آبادی تقریباً20 کروڑ ہے۔

آج ہم آپ کو پاکستان کے 9 جادوئی مناظر پیش کرنے والے مقامات کے بارے میں بتائیں گے جہاں جانا ہر پاکستانی کی خواہش ہوگی۔

٭ وادی نلتر

Related image

یہ وادی صوبہ گلگت بلتستان میں ہنزہ اور گلگت کے قریب واقع ہے۔وادی نلتر گلگت سے 40 کلو میٹر کے فاصلے اور ڈھائی گھنٹے کی مسافت پرر واقع ہے۔یہ وادی رنگین جھیلوں سے بھری ہے۔

٭ وادی نیلم

Image result for wadi neelam

بہتے پانی اوربلند پہاڑوں سے گزرتی آبشاروں کی مالک یہ جنت نظیر وادی نیلم پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں واقع ہے۔

٭ دیوسائی

Image result for deosai

رنگ برنگے پھولوں اور سر سبز گھاس کے ساتھ یہ بے مثال اور اپنی نوعیت کا واحد پہاڑی میدان سکردو، ضلع گلگت بلتستان میں واقع ہے۔

٭ سِری پائے

ہندوکش کے پہاڑوں کے درمیان واقع یہ وسیع میدان شُگران سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں پانی سے بھرے گڑھے اور جنگلی پھول جادوئی منظر پیش کرتے ہیں۔

٭ رانی کوٹ

Image result for ranikot

26 کلو میٹر پر پھیلا ہوا یہ دنیا کا سب سے بڑا قلعہ ضلع جامشورو، سندھ میں واقع ہے۔

٭ بہاولپور

Darbar Mahal, Bahawalpur

Noor Mahal, Bahawalpur

باغات کے خزانوں، تاریخی عمارتوں اور یادگاروں کی مالک یہ پنجاب کی سابقہ ریاست ہے۔

٭ گورکھ ہل

Related image

یہ صوبہ سندھ کا ایک ایسا مقام ہے جہاں موسم سرما میں برف باری ہوتی ہے۔

٭ وادی گوجال

Related image

یہ چین اور افغانستان کے ساتھ واقع سرحدی علاقہ ہے،  جو زرخیزی اور خوبصورتی میں بےمثال ہے۔

٭ راما میڈو

Image result for rama meadows

یہ استور سے 11 کلو میٹر کے فاصلے پر شمال کے خوبصورت ترین دیہاتوں میں سے ایک دیہات ہے، جو دیکھنے والوں کو جادوئی اثر دیتا ہے۔