جادوئی مناظر پیش کرنے والے پاکستان کے 9 مقامات
بلاشبہ پاکستان بے مثال ملک ہے جس کی خوبصورتی کا کو ئی مقابلہ نہیں۔ یہ ایشیا کا ایک نہایت ہی خوبصورت ملک ہے، اس کی سر زمین ہر اس خوبی سے مالا مال ہے جو ہر ایک پاکستان کو اپنی جانب متوجہ کر سکتی ہے، پاکستان میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو اسے دنیا کا بہترین ملک بناتی ہیں۔اس کی آبادی تقریباً20 کروڑ ہے۔
آج ہم آپ کو پاکستان کے 9 جادوئی مناظر پیش کرنے والے مقامات کے بارے میں بتائیں گے جہاں جانا ہر پاکستانی کی خواہش ہوگی۔
٭ وادی نلتر

یہ وادی صوبہ گلگت بلتستان میں ہنزہ اور گلگت کے قریب واقع ہے۔وادی نلتر گلگت سے 40 کلو میٹر کے فاصلے اور ڈھائی گھنٹے کی مسافت پرر واقع ہے۔یہ وادی رنگین جھیلوں سے بھری ہے۔
٭ وادی نیلم

بہتے پانی اوربلند پہاڑوں سے گزرتی آبشاروں کی مالک یہ جنت نظیر وادی نیلم پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں واقع ہے۔
٭ دیوسائی

رنگ برنگے پھولوں اور سر سبز گھاس کے ساتھ یہ بے مثال اور اپنی نوعیت کا واحد پہاڑی میدان سکردو، ضلع گلگت بلتستان میں واقع ہے۔
٭ سِری پائے

ہندوکش کے پہاڑوں کے درمیان واقع یہ وسیع میدان شُگران سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں پانی سے بھرے گڑھے اور جنگلی پھول جادوئی منظر پیش کرتے ہیں۔
٭ رانی کوٹ

26 کلو میٹر پر پھیلا ہوا یہ دنیا کا سب سے بڑا قلعہ ضلع جامشورو، سندھ میں واقع ہے۔
٭ بہاولپور


باغات کے خزانوں، تاریخی عمارتوں اور یادگاروں کی مالک یہ پنجاب کی سابقہ ریاست ہے۔
٭ گورکھ ہل

یہ صوبہ سندھ کا ایک ایسا مقام ہے جہاں موسم سرما میں برف باری ہوتی ہے۔
٭ وادی گوجال

یہ چین اور افغانستان کے ساتھ واقع سرحدی علاقہ ہے، جو زرخیزی اور خوبصورتی میں بےمثال ہے۔
٭ راما میڈو

یہ استور سے 11 کلو میٹر کے فاصلے پر شمال کے خوبصورت ترین دیہاتوں میں سے ایک دیہات ہے، جو دیکھنے والوں کو جادوئی اثر دیتا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔