آج کی ریسیپی: ڈھابہ اسٹائل چنے کی دال
:اجزاء
ٹماٹر 1 کپ
چنے کی دال 2 کپ
تیل آدھا کپ
پیاز آدھا کپ
ہری مرچ 3 سے 4 عدد
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
(زیرہ 1 چائے کا چمچہ (بھنا اور کٹا ہوا
(لال مرچ 1 چائے کا چمچہ (پسی ہوئی
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
لیموں گارنشنگ کے لیے
:ترکیب
چنے کی دال کو 1 گھنٹہ پہلے بھگو دیں اور پھر 1 گھنٹے بعد ابال لیں۔
پھر ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکی فرائی کرلیں، ساتھ میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، زیرہ اور گرم مصالحہ شامل کرکے اتنا پکائیں کہ تیل الگ ہوجائے۔
آخر میں ابلی چنے کی دال اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
سرونگ پلیٹ میں نکال لیں۔
لیموں سے گارنش کرکے نان کے ساتھ سرو کریں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔