موٹاپے کو میلوں دور رکھنے والی 10 غذائیں

شائع 30 اپريل 2018 11:26am

staaaدنیا میں کھانے کی ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس میں کیلوریز کے نام پر کچھ بھی موجود نہ ہو۔ البتہ کچھ ایسے پھل اور سبزیاں ضرور ہیں جنہیں کھانے کے بعد ہمیں وزن بڑھ جانے کی فکر ہر گز نہیں کرنی پڑے گی۔ آج ہم آپ کو ان چیزوں کے بارے میں بتائیں گے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پھل اور سبزیاں کھا کر وزن اس لئے نہیں بڑھ سکتا کیونکہ ان میں آدھی سے ذیادہ مقدار پانی کی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں کیلوریز اور اسٹارچ بھی موجود نہیں ہوتا۔ ان میں موجود فائبر کی مقدار دیر پا پیٹ بھرا رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

بلیو بیری

بلیو بیری کی خاصیت اس کے اینٹی آکسیڈینٹ اجزاء پر منحصر ہے۔ دوسرے پھلوں کے مقابلے اس میں اینٹی اکسیڈینٹس کی مقدار سب سے ذیادہ ہوتی ہے۔ دن بھر کے لئے فائبر کی تجویز کردہ مقدار کا 14 فیصد حصہ بلیو بیریز کا ایک پیالہ پورا کر سکتا ہے۔ اس میں 85 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

Related image

کھیرا

کھیرے کا ذیادہ تر حصہ پانی سے بنا ہے اور اس میں صرف 16 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ کھیرے کے بیج اور چھلکا غذایئت سے بھرپور ہوتا ہے۔

Image result for cucumber

ٹماٹر

ایک درمیانے ٹماٹر میں صرف اور صرف 25 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، بی 2، سی اورفائبر کی وافر مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔ یہ سب خصوصیات اسے وزن بڑھانے والی غذاؤں کی لسٹ سے باہر کردیتی ہیں۔

tomatoes.jpg

چکوترہ

چکوترے کو ڈائٹ فوڈ اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس میں وزن گھٹانے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چکوترہ نظام ہضم بہتر بنانے اور کالیسٹرال گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں کیلوریز کی مقدار صرف پچاس ہوتی ہے۔

Related image

گرما اور خربوزہ

گرما 90 فیصد پانی سے بنا ہوتا ہے اس لئے اس میں صرف 55 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ گرمے کے صرف ایک پیالے میں وٹامن سی اور اے کی دن بھر کے لئے تجویز کردہ مقدار موجود ہوتی ہے۔ البتہ خربوزے میں کیلوریز گرمے سے تھوڑی ذیادہ ہوتی ہیں۔ یہ دونوں پھل وزن گھٹانے کے لئے انتہائی مفید ہیں۔

Image result for honeydew

کینو اور مالٹا

کینو اور مالٹا وٹامن سی کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن ان میں اور بھی خصوصیات موجود ہیں۔ فائبر کی کثیر تعداد وزن گھٹانے میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ کھانے سے پہلے کینو کے چھلکے کے نیچے سفید حصہ ہرگز نہیں اتارنا چاہیئے۔ کینو کا یہی حصہ سب سے ذیادہ مفید ہے۔ اس میں 80 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

Related image

اسٹرابیری

اسٹرابیریز میں وٹامن سی کی مقدار کینو سے بھی ذیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایٹی آکسیڈینٹس کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔ اس میں موجود باقی غذائی اجزاء چکنائی سے پاک ہوتے ہیں اور کیلوریز صرف پچاس ہوتی ہیں۔

Related image

سلاد پتہ

سلاد پتے میں کیلوریز کی مقدار صرف 10 سے 20 کے درمیان ہوتی ہے۔ اس میں موجود فائبر اور وٹامن کی مقدار اسے وزن گھٹانے کی صلاحیت سے مالامال کرتی ہے۔

Image result for lettuce

پھول گوبھی

پھول گوبھی ایک بہت صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے۔ اس میں صرف 25 کیلوریز موجود ہوتی ہیں اور فائبر اور وٹامن سی اور کے کی بھی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔

Image result for cauliflower

 Thanks to Independent