ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے،خورشید شاہ
لاڑکانہ:اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کرنا بددیانتی ہوگی ، کہتے ہیں آرمی چیف آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں، انہیں متنازع نہ بنایا جائے۔
خورشید شاہ نے لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں، انہیں متنازع نہ بنایا جائے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مردم شماری میں توسیع کرنا بددیانتی ہوگی۔ سندھ میں مردم شماری کے حوالے سے جو بھی جائز اعتراضات ہیں ان کو حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بہت سی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔اب شیر بچے دے یا انڈے، ہم کیا کریں؟خورشیدشاہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہے اسی لئے وہ وطن واپس نہیں آرہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔