سلمان تاثیرکےقاتل ممتاز قادری کوپھانسی دیدی گئی
لاہور:سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ ممتاز قادری نے چار جنوری دوہزار گیارہ کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سزائے موت کے مجرم ممتاز قادری کو آج صبح پھانسی دے دی گئی ہے،مجرم ممتازقادری کوسابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ مجرم ممتازقادری نے چارجنوری دو ہزار گیارہ کواسلام آباد میں سلمان تاثیرکوقتل کیاتھا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے حکام کے مطابق صدر ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد عدالت نے ممتاز قادری کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے۔
جس کے بعد انہیں آج صبح تختہ دار پر چڑھا دیا گیا جیل حکام نے مزید کہا کہ ممتاز قادری کی میت ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔جبکہ ورثاءنے اڈیالہ جیل میں ممتاز قادری سے آخری ملاقات بھی کی تھی۔
[video width="480" height="320" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/02/RB-RAWALPINDI-0611_x264_004.mp4"][/video]














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔