رواں ہفتے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 29 فروری 2016 07:55am

rain-islamabad

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا،تاہم کوئٹہ،قلات،بنوں،ڑوب،فاٹا میں گرج چمک اورتیزہواویں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا،تاہم آئندہ بھی یہی صورتحال برقراررہے گی،جبکہ کوئٹہ،قلات،بنوں،ڑوب،فاٹا میں گرج چمک اورتیزہواویں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک میں بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے کہ کل سے جمعرات تک بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے،آج کم سے کم درجہ حرارت استوراورسکردو میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔