پنجاب بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرزایک بار پھر احتجاج کیلئے تیار

شائع 29 فروری 2016 01:53pm

ladies

لاہور:پنجاب بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرزایک بار پھر احتجاج کے لیے تیار ہوگئیں۔ چودہ مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا،انسداد پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے کے لیے تیاری کرلی ہے۔چودہ مارچ کو صوبے بھر سے لیڈی ہیلتھ ورکرز لاہور پہنچیں گی اورمال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چودہ مارچ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت جھوٹے وعدے کرتی ہے مگر عملدرآمد بھول جاتی ہے۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے ساتھ مذاکرات میں سروس سٹرکچر ملنے اور سول سرونٹ کا درجہ دئیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔مگر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اب نوٹیفیکیشن ملنے کے بعد ہی احتجاج ختم ہوگا۔