ترمیمی مسودہ قانون کی جلد ازجلد تیاری یقینی بناوٴں گا،عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا احتساب کے قانون میں ترامیم کا مسودہ جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔تحریک انصاف احتساب کے اپنے بنیادی وعدے پرکسی قسم کی مصلحت کا شکارنہیں ہوگی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ خیبرپختو نخوا احتساب کے قانون میں ترامیم کے جائزے کے لیے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد احتساب یقینی بنانے کے لیے ایک جامع اورموٴثرمسودہ قانون جلد صوبائی اسمبلی کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ترمیمی مسودہ قانون کی جلد ازجلد تیاری یقینی بناوٴں گا۔تحریک انصاف احتساب کے اپنے بنیادی وعدے پرکسی قسم کی مصلحت کا شکارنہیں ہوگی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔