عوام کا بھرپور احتجاج،عراقی وزیر اعظم مستعفی

شائع 30 نومبر 2019 05:48am

عراق میں عوام کے بھرپور احتجاج کے بعد وزیراعظم عبدالمہدی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

عراق میں گزشتہ چند ہفتوں کےدوران جاری احتجاج میں اب تک 400افراد ہلاک ہوچکےہیں۔ گزشتہ روزبھی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے15 افراد ہلاک ہوئے۔

مظاہرین حکومت سے نوکریوں کی فراہمی، کرپشن کے خاتمے اور بہتر شہری سہولیات دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عبدالمہدی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پارلیمان میں اپنا استعفیٰ پیش کریں گے تاکہ ممبران نئی حکومت کو چُن سکیں۔

اتوار کو عراقی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو گا جس میں ملک کی بحرانی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔