یوکرائن کامسافر طیارہ تہران کے قریب گرکر تباہ ،176افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 08 جنوری 2020 11:28am
فائل فوٹو

تہران :یوکرائن کا بوئنگ 737مسافر طیارہ تہران کےقریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام 176افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کےمطابق،یوکرین کا بوئنگ 737مسافر بردار طیارہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے روانگی کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا،طیارے میں سوارتمام 176افراد ہلاک ہوگئے۔

فائل فوٹو

طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے اڑان بھری اورٹیک  آف کے صرف 2منٹ بعدہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی،ہنگامی لینڈنگ کےدوران طیارہ زمین پر گر کرتباہ ہوگیا۔

حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا،طیارہ تہران سے یوکرین کے دارلحکومت کیف جارہا تھا،جائے حادثہ پر امدادی کارراوائیاں جاری ہیں۔