’اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے‘
فائل فوٹوتہران :ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ہم اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے،جنرل قاسم سلیمانی ایران کے بہادر سپوت تھے ،سلیمانی کی شہادت نے دنیا بھر میں انقلاب برپا کیا ہے۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملےکے بعدقوم سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ حملہ کامیاب رہا،ایرانی حملہ امریکا کے چہرے پر طمانچہ ہے،اب امریکا کے خلاف اس سے بھی بڑے حملےکیے جائیں گے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم آج دنیا کے غنڈوں کے سامنے ڈٹ گئی ہے، ہمارے خلاف امریکی جارحیت میں معاون ممالک کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران دنیا کے داداگیروں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے،جب بات محاذ آرائی کی آتی ہے تو اس قسم کی فوجی کارروائی کافی نہیں، امریکا کی موجودگی خطے میں فساد کی جڑ ہےاہم بات یہ ہے کہ خطے میں امریکا کی موجودگی کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کا کہنا تھا کہ کوئی زیادتی نہیں کی ، وہی کیا جو امریکا نے جنرل سلیمانی کے ساتھ کیا تھا،امریکاقاسم سلیمانی جیسے ایران کے مضبوط بازو کاٹ سکتا ہےتو ایران امریکا کی خطے میں جڑیں کاٹ دے گا،امریکانے جنرل سلیمانی کا ہاتھ ان کے جسم سے قطع کیا،اب اس خطے سے امریکاکے قدم اکھاڑدیئے جائیں گے،سلیمانی کی شہادت نے دنیا بھر میں انقلاب برپا کیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دنیا پر واضح کردیا کہ ہم اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے، جنرل قاسم سلیمانی ایران کے بہادر سپوت تھے ،قاسم سلیمانی سیاسی میدان میں بھی جرات کامظاہرہ کرتے تھے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔