امریکا کا ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان

اپ ڈیٹ 08 جنوری 2020 05:40pm
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ- فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایرانی حملےسےامریکیوں کو نقصان نہیں پہنچا۔ہماری ملٹری بیسزکومعمولی نقصان ہوا ہے،قبل ازوقت اقدامات کےباعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی عوام سے خطاب کیا۔

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیداکرنےکےدن ختم ہوگئے۔ہم اب دوبارہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔کچھ دن قبل ہم نے ایک دہشتگرد کو مارا،قاسم سلیمانی دنیا کا ٹاپ دہشتگرد تھا۔اس  نے حزب اللہ کو ٹریننگ دی،اس نے ہزاروں امریکی فوجیوں کو مارا۔

انہوں نے کہا قاسم سلیمانی نےعراق میں امریکی فوج پرحملہ کیا۔ حملےمیں ایک امریکی ماراگیا۔قاسم سلیمانی امریکی اہداف پرحملےکی تیاری کررہاتھا۔اس کےہاتھوں پرامریکیوں اورایرانیوں کاخون ہے۔سلیمانی کو بہت پہلے مار دینا چاہیئے تھا۔

امریکی صدر نے کہا ہم ابھی ایران کے حملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایران پرمزیداقتصادی پابندیاں لگانےکافیصلہ کیا ہے۔ایران کارویہ تبدیل ہونےتک یہ پابندیاں رہیں گی۔ایران کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔امریکاکاشکریہ ادا کرنےکےبجائےیہ کہتےہیں امریکاکی موت۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا نیوکلیئرڈیل کےباعث ایران کو سپورٹ ملی۔سپورٹ سےایران نےشام میں جہنم کےدروازے کھولے۔ایران نےاپنےہی لوگوں کےخلاف کارروائی کی۔ایران نےایک ہزارمظاہرین کواحتجاج کرنےپرمارا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے جوہری ارادے ختم کرے۔وقت آگیاکہ برطانیہ،جرمنی،روس،چین اس حقیقت کوجانیں۔ایران سےایسامعاہدہ ہو جس سے دنیا میں امن ہو۔ایران کی کارروائیوں تک مشرق وسطیٰ میں امن نہیں آسکتا۔اب ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دنیا سےکہتاہوں مشرق وسطیٰ کےپراسیس میں انگیج ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم تیل اور گیس کے نمبر ون پروڈیوسر ہیں۔ہم مشرق وسطیٰ کے تیل پرانحصار نہیں کررہے۔ امریکی فوج پہلے سے زیادہ طاقتور ہے۔ہمارے بازو زیادہ مضبوط اور مہلک ہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ اپنے ہتھیاراستعمال کریں۔ہم نےالبغدادی کوماراجومسیحوں،مسلمانوں کاقاتل تھا۔البغدادی ایک عفریت تھا۔اسکی خلافت کےنفاذ کےارادےناکام ہوئے۔داعش ایران کا دشمن ہے۔ایران کےعوام سےکہتاہوں آپکابہترین مستقبل ہے۔ امریکا آپ کےلئےامن قائم کرنےکےلئےتیارہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جب تک میں صدرہوں ایران ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا۔