وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کی اپیل
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹووزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےکوروناوائرس کےخاتمےتک ایران پرعائدپابندیاں ہٹانےکی اپیل کردی۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ انسانی بنیادوں پر کورونا کےانجام تک ایران سےپابندیاں ہٹائی جائیں، پابندیاں کوروناکےخلاف ایران کی کاوشوں کومنفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاایرانی عوام کو ناقابل بیان مصائب کاسامنا ہے۔پابندیاں کوروناکےخلاف ایران کی کاوشوں کومنفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں۔وباء سےنمٹنے کےلئےانسانیت کایکجا ہونا ناگزیرہے۔
میں انسانی بنیادوں پر صدر ٹرمپ سے ملتمس ہوں کہ کرونا کےانجام تک ایران پر سےپابندیاں ہٹالی جائیں۔ایرانی عوام کو ناقابل بیان مصائب کاسامنا ہےکیونکہ بندشیں کرونا کیخلاف ایران کی مدافعتی کاوشوں کو نہایت منفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں۔اس وباء سےنمٹنے کیلئےانسانیت کا یکجا ہونا ناگزیر ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2020
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔