وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کی اپیل

شائع 22 مارچ 2020 02:00pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےکوروناوائرس کےخاتمےتک ایران پرعائدپابندیاں ہٹانےکی اپیل کردی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ انسانی بنیادوں پر کورونا کےانجام تک ایران سےپابندیاں ہٹائی جائیں، پابندیاں کوروناکےخلاف ایران کی کاوشوں کومنفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہاایرانی عوام کو ناقابل بیان مصائب کاسامنا ہے۔پابندیاں کوروناکےخلاف ایران کی کاوشوں کومنفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں۔وباء سےنمٹنے کےلئےانسانیت کایکجا ہونا ناگزیرہے۔