سعودی عرب میں کورانا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6380 تک پہنچ گئی

شائع 17 اپريل 2020 05:05pm
فائل فوٹو

سعودی عرب میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے۔ تعداد 6380 اور اموات 83 ہوگئیں۔ جبکہ 990 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔تمام قانونی اورغیرقانی طور پرمقیم افراد کامفت علاج کیاجائےگا۔

 سعودی عرب میں کورونا سے بچاؤ  کےلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 مختلف شہروں میں کرفیو اور لاک ڈاون  برقرارہے جس پرسختی سے عملدرآمد کروایا جارہاہے۔ مکہ مکرمہ میں نیشنل گارڈز تعینات ہیں۔

 چینی ماہرین کا آٹھ رکنی وفد بھی دارالحکومت ریاض پہنچ گیا۔

سعودی وزارت صحت  نےبیرون ملک سے آنے والےمسافروں کو سات  دن تک قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات کردی۔

 سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے قانونی اورغیرقانونی طورپرمقیم افرادکے مفت علاج کا اعلان کردیا۔ جبکہ

 مقامی فوڈ کمپنیاں کی جانب سے ہزاروں  کی تعداد میں فوڈ پیکٹ گھروں میں دیے جارہے ہیں۔

 پاکستانی سفارت خانہ اورقونصلیٹ بھی مخیر پاکستانیوں کے تعاون سے اپنے شہریوں مدد کررہےہیں۔