کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 2لاکھ 62ہزار سے تجاوز

اپ ڈیٹ 07 مئ 2020 06:33am
فائل فوٹو

نیویارک:کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 2لاکھ 62ہزار سے تجاوزکرگئیں جبکہ 37لاکھ 93ہزار سے زائد افراد متاثرہیں۔

کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک 37لاکھ 93ہزار سے زائد افراد مہلک مرض کا شکار ہوچکیں ہیں جبکہ وائرس سے  ہلاکتیں 2لاکھ 62ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

کورونا کے باعث  امریکا کا برا حال ہے،24گھنٹوں میں مزید 1123افراد ہلاک ہوگئے،جس کے بعد اموات کی تعداد73ہزار 394تک پہنچ گئی۔

یورپ میں بھی کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں،برطانیہ میں مزید 649ہلاکتوں کے بعد  تعداد 30ہزار سے تجاوز کرگئی۔

کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں 369، بیلجیم میں 323، اسپین میں 244اور فرانس میں 278ہلاکتیں ہوئیں۔

اس کے علاوہ کورونا سے جرمنی میں مزید 197، روس میں 86، ایران میں 78، ترکی میں 64اور سعودی عرب میں 9افراد جاں بحق ہوگئے، 24گھنٹوں میں دنیا بھر میں آج 4ہزار 500سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔