ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود اور بارش کا امکان
فائل فوٹواسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود اورکہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔
ملک بھرمیں موسم خشک رہے گا،درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہورہا ، سندھ اوربلوچستان میں گرمی بڑھے گی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کمشیراورگلگت بلتستان کے چند مقام پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
سندھ اوربلوچستان میں گرمی زوروں پرہے ، گزشتہ روزجیکب آباد اوردادومیں 46 جبکہ بے نظیرآباد، تربت اورلسبیلہ45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کراچی والے بھی خبردارہوجائیں ،آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں مو سم شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔