آرمی چیف کا دورہ کوہاٹ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی
آئی ایس پی آرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکوہاٹ کا دورہ کیا ہے جہاں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالارنے کہا کہ کورونا سے لڑنے کےلئے پاک فوج دوسرے اداروں کی معاونت جاری رکھے گی۔مشکل کی اس گھڑی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی امداد جاری رکھی جائے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا ہے جہاں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افغان بارڈر پرسیکیورٹی انتظامات سےبھی آگاہ کیا گیا ہے۔آرمی چیف کو کورونا وارئرس سے نمٹنے کےلئے پاک فوج کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے کورونا وائرس ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی ہے۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ کا بھی دورہ کیا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کےلئے پاک فوج دوسرے اداروں کی معاونت جاری رکھے گی۔مشکل کی اس گھڑی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی امداد جاری رکھی جائے۔
آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔