دنیا بھرمیں کوروناوارئرس نے2لاکھ70 ہزار سے زائد جانیں لےلیں

اپ ڈیٹ 08 مئ 2020 06:25am
فائل فوٹو

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وارئرس نے 2 لاکھ 70ہزار سے زائد جانیں لےلیں جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 39 لاکھ زائد ہو گئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس  کے باعث ہلاکتیں اور کیسز رپورٹ ہونے کاسلسلہ جاری جاری  ہے، کورونا سے اب تک ہلاکتیں 2لاکھ 70ہزارجبکہ کیسز39لاکھ 17ہزارسےتجاوزکرگئے۔

امریکا میں 93لاکھ کے قریب افرادکورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ اموات بھی بڑھ کر76ہزار928 ہوگئیں۔

برطانیہ میں ایک اورپاکستانی ڈاکٹرکوروناکے سامنےزندگی کی بازی ہارگیا،ڈاکٹرطارق شفیع این ایچ ایس میں کینسراسپیشلسٹ تھے،برطانیہ میں کورونا سے اب تک 7پاکستانی ڈاکٹرانتقال کرچکے ہیں ۔

برطانیہ میں کورونا کے باعث صورتحال تشویشناک ہے،اموات30ہزار600سے زائد ہوگئیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےکہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی میں انتہائی احتیاط سےکام لےگی،پابندیوں میں  نرمی کا اعلان اتوارکو متوقع ہے۔

اٹلی اوراسپین سمیت کئی ممالک میں شرح اموات اور متاثرین کی تعداد میں کمی کے بعد مرحلہ وار لاک ڈآؤن میں نرمی کی جارہی ہے۔

اسپین میں کورونا سے مجموعی اموات 26ہزار جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 56ہزارسے تجاوزکرگئی۔

اٹلی میں کورونا سے 29ہزار 900سےزائد اموات ہوئیں جو دنیا کے کسی بھی ملک میں تیسری سب سےزیادہ اموات ہیں۔

اس کے علاوہ فرانس میں25ہزار،برازیل میں 9ہزار،بیلجیئم میں 8ہزار،جرمنی میں7ہزارسے زیادہ افرادہلاک ہوگئے۔

ادھر فرانس اگلے ہفتے لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغازکرے گا لیکن دارالحکومت پیرس میں پابندیاں برقرار رہیں گی،فرانس میں اموات 25ہزار 900سے بڑھ گئی ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نےمرحلہ وارلاک ڈاؤن کے خاتمے کا منصوبہ پیش کیا ہے،3مرحلوں پرمشتمل منصوبہ کاآغاز آج سے ہورہا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پر امید ہیں کہ جولائی تک وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے ۔

ادھرآئس لینڈکےحکام نے دعویٰ کیا کہ اس نے کورونا وائرس کی وباءکوملک سے تقریبا ختم کردیا ہے۔