وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اپ ڈیٹ 04 جون 2020 07:26am

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔علاقائی و داخلی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کا کہنا ہے قومی سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری کےلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو علاقائی اور داخلی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری کےلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ملکی دفاع میں قربانیوں اور بھرپور کردار ادا کرنے پر آئی ایس آئی کی تعریف کی۔

وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔