پاکستان اسٹیل ملزکے تمام ملازمین کوملازمت سے فارغ کرنے کی منظوری

شائع 03 جون 2020 07:52pm
فائل فوٹو

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملزکے تمام ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے ملازمت سے فارغ کرنے کی منظوری دےدی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں منظوری کےلئے نونکاتی ایجنڈہ پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ کے تحت فارغ کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔جس کے تحت اگلے ایک ماہ کے دوران نوہزارسے زائد ملازمین کوفارغ کردیا جائے گا۔

ای سی سی نے مختلف محکموں کےلئے 12 سپلیمنٹری گرانٹس اورویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کےلئے 8 ارب 84 کروڑروپے کی تکنیکی گرانٹ منظوری دےدی۔یہ رقم سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتربنانے پرخرچ کی جائے گی۔اس کے علاوہ ایف بی آر کےلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دےدی گئی۔