پاکستان: ایک دن میں کورونا سے ریکارڈ 97 اموات
فائل فوٹولاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد93 ہزار 817 ہوگئی، جبکہ 1935 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 4ہزار734 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد 93 ہزار 817 ہوگئی۔
آج 6 جون بروز ہفتہ بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں آج کورونا کے مزید4734 مریض سامنے آئےجبکہ97 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد35ہزار308 ہوگئی جبکہ سندھ میں 34 ہزار889 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 12459، بلوچستان میں 5776، اسلام آباد میں4323، گلگت بلتستان میں897 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے331 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید97 مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد1935 ہوگئی۔
کورونا وائرس سے پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 581 ہوچکی ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔