پارلیمنٹ کے 110 ملازمین میں سے 30 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
فائل فوٹواسلام آباد:کورونا وائرس پارلیمنٹ میں بھی پھیل گیا ، دونوں ایوانوں کے 110ملازمین میں سے 30کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، قومی اسمبلی کے 10 ملازمین میں تصدیق ہوگئی۔
کورونا وائرس کے وارجاری ہیں، خوف کی فضا میں قانون سازی ہورہی ہے، اراکین پارلیمنٹ ہی نہیں بلکہ ملازمین بھی متاثر ہونے لگے۔
قومی اسمبلی ، سینیٹ اور بجٹ اجلاس سے پہلے بڑے خطرے نے سراٹھا لیا ، اراکین پارلیمنٹ کے بعد ملازمین بھی میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے ۔
گزشتہ روز ایوان بالا اور ایوان زیریں کے 110 ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے ،این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق 110میں سے 30 ملازمین کی رپورٹ پازیٹیوآگئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ دفترکے 2ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی این آئی ایچ نے رپورٹ دنوں ایوانوں کو ارسال کی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔