کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی رہائی، آئی جی جیل خانہ جات کا محکمہ داخلہ سندھ کو خط
فائل فوٹوکراچی :آئی جی جیل خانہ جات نے کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی رہائی کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ،جس میں عمر رسیدہ قیدیوں کوجیل سے رہا ئی کی سفارش کی گئی ۔
آئی جی جیل خانہ جات نے کراچی میں کورونا وائرس سے شدید متاثرہ قیدیوں کی رہائی کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال کردیا۔
خط میں کورونا وائرس متاثرعمررسیدہ قیدیوں کو جیل سےرہا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،خط میں جن قیدیوں کی رہائی کی سفارش کی گئی ان میں 2سزایافتہ اورایک انڈرٹرائل قیدی ہے۔
خط کے متن میں لکھا گیا کہ 25سالہ ملزم علی نوازکوعمر قید سزا ہوئی تھی، 60سالہ ملزم ہارون 14سال جیل میں گزارچکا ہے،73سالہ ملزم ہارون کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے خط کے متن میں لکھا کہ ایک 87سالہ قید ی بہاول خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکا ہے۔
خط کی کاپی رجسٹرارسپریم کورٹ کراچی رجسٹری،سندھ ہائیکورٹ اوراحتساب عدالت کو موصول ہوگئی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔