پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر کورونا کا شکار ہو گئے

شائع 05 جون 2020 05:22pm
فائل فوٹو

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر ڈاکٹر منور جاوید کورونا کا شکار ہو گئے۔ڈاکٹر منور کو دو روز قبل سیالکوٹ کے ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق کیپٹن (ر) ڈاکٹر منور جاوید میڈیکل اسپیشلسٹ اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر تھے۔

ڈاکٹر منور جاوید شوگر کے مریض تھے اور انہیں دو روز قبل بخار اور سانس کی تکلیف کے باعث عمران ادریس ٹیچنگ اسپتال سیالکوٹ منتقل کیا گیا تھا، مگر ان کی حالت بہتر نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق اب تک صوبے میں سولہ ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔