ڈیرن سیمی کا آئی پی ایل میں نسلی تعصب پر مبنی نام سے پکارے جانے کا انکشاف
فائل فوٹوبارباڈوس:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورپشاورزلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) میں نسلی تعصب پر مبنی نام سے پکارےجانے کا انکشاف کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کےسابق کپتان ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمئیرلیگ کے دوران مجھے اورتھیسارا پریرا کوکالو کہا جاتا تھا۔
انسٹاگرام پوسٹ میں غصے کا اظہارکرتے ہوئےسیمی نے کہا کہ وہ آئی پی ایل میں سن رائزر حیدرآباد کی نمائندگی کرتے تھے اس دوران انہیں اورپریرا کوکالو کہہ کرپکارا جاتا تھا۔
سیمی نے مزیدلکھا کہ انہیں لگتا تھا ’کالو‘ کا مطلب طاقتور گھوڑا ہوتا ہے لیکن اس کے اصل معنی اب معلوم ہوئے جس پر بہت غصہ آرہا ہے۔
گزشتہ دنوں ڈیرن سیمی نے امریکا میں سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز سے نسلی تعصب کے واقعات کیخلاف آوازاٹھانےکا مطالبہ کیاتھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔