بھارت سمجھ لے کہ وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا،گورنر پنجاب
فائل فوٹولاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 8 جاسوس ڈرون گرنے کے بعد بھارت سمجھ لے کہ وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا،پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے جو سرحدوں کا دفاع کرنا جانتی ہے۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مودی کی دہشتگردی و انتہا پسندی دنیا اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے،کشمیر میں308دن سے جاری کر فیو بھارت کا تحریک آزادی سے خوف کا ثبوت ہے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت میں صرف مسلمان ہی نہیں تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہوچکیں ہیں،بھارتی حکمرانوں نے سیکولرازم بھارت اور جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے۔کشمیر میں بے گناہوں کے ماورائے عدالت قتل پر او آئی سی اوردنیا کو بھی نوٹس لینا چاہیے۔
گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ 8 جاسوس ڈرون گرنے کے بعد بھارت سمجھ لے کہ وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا،پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے جو سر حدوں کا دفاع کرنا جانتی ہے،کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور وزیر اعظم عمران خان کشمیر یوں کے سفیر ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔