کوروناایس اوپیز پرعمل در آمد کیلئے خصوصی ٹیموں کی ملک بھر میں کارروائیاں

اپ ڈیٹ 07 جون 2020 11:04am
فائل فوٹو

اسلام آباد:کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کیلئے خصوصی ٹیموں کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں،  خلاف ورزی کی مرتکب دکانوں ،  صنعتوں اور گاڑیوں کو بند اور جرمانہ کیا جا رہا ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر خصوصی ٹیموں کی اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مہم جاری ہے ، ٹیمیں مارکیٹوں ،دکانوں اور ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لے رہی ہیں ۔

 پنجاب میں خلاف ورزی  پر965 دکانیں ،2صنعتیں اور715گاڑیوں کو بند  اور جرمانہ کیا گیا ہے  جبکہ  سندھ میں 81دکانوں ، خیبر پختونخوا میں186دکانوں  اور 106گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ یا سیل کیا گیا ہے۔

 مہم کے دوران گلگت بلتستان میں96دکانوں، 56گاڑیوں ،اسلام آباد میں 29دکانوں، 2صنعتوں ، 13گاڑیوں اور آزاد کشمیر میں 168دکانوں اور202گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔