ٹرینوں میں کوروناوائرس سےبچاؤکی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہیں ہورہا
فائل فوٹولاہور :پاکستان ریلوے نے مزید 10ٹرینیں بھی چلانا شروع کردیں مگر ٹرینوں کے اندر کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہوا میں اڑایا جارہا ہے۔
لاہور ریلوے سٹیشن پر سینی ٹائزنگ گیٹ، ٹمپریچر چیکنگ کیلئے ڈاکٹرز اور سماجی فاصلوں کیلئے نشانات تو لگائےگئے ہیں مگر ڈاکٹر چیک اپ کرتے ہیں نہ سماجی فاصلوں کا خیال رکھنے کی تنبیہہ کی جاتی ہے، ہیلپ ڈیسک بھی ملازمین کے بغیر ہی دیکھائی دیتا ہے۔
ٹرینوں کے اندر بھی حالات بدترین ہی ہوتے جارہےہیں صفائی کے ناقص انتظامات اور سینی ٹائزرہے نہ صابن،مسافر انتظامیہ سے شکوہ ہی کرتے ہیں۔
مسافر کہتے ہیں سیٹوں کو صاف ہی نہیں کیا جاتا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کیا ہونے ہیں۔
پاکستان ریلوے 40ٹرینیں چلا رہا ہے مگرٹرینوں میں وائرس سے بچاؤکی احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدہی نہیں ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔