بھارتی افواج کے ہاتھوں 9کشمیریوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے،وزیراطلاعات
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے، قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9کشمیریوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے ۔
وزیراطلاعات شبلی فرازکا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے ،اپنے جمہوری حق کیلئے سراپا احتجاج نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز، آنسو گیس اوردیگرمظالم انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کا اقوام عالم کوہر صورت نوٹس لینا ہوگا۔
قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے۔اپنے جمہوری حق کیلئے سراپا احتجاج نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز، آنسو گیس اور دیگر مظالم انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کا اقوام عالم کو ہر صورت نوٹس لینا ہوگا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) June 9, 2020
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت جبرواستبدادسے کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کی عظیم جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا، کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔
سینیٹرشبلی فرازنے مزید کہا کہ دنیا کورونا وباء سے برسر پیکارہے تودوسری جانب بھارت مظلوموں پرستم ڈھا کربنیادی انسانی حقوق روند رہا ہے، بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکاہے۔
بھارت جبرو استبدادسے کشمیریوں کے خود ارادیت کے حق کی عظیم جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا۔کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔دنیا کرونا وباء سے برسر پیکار ہے تو دوسری جانب بھارت مظلوموں پر ستم ڈھا کر بنیادی انسانی حقوق روند رہا ہے۔بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) June 9, 2020
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔